مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی ذوالفقار99 نامی مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان ایڈمرل دوم شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کے ايئر ڈیفنس یونٹ نے خطے میں موجود امریکی فوج کو ایرانی فوجی مشقوں کی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
شہرام ایرانی نے کہا کہ ایران کی ایئر ڈيفنس یونٹ نے خطے میں موجود غیر علاقائی فوج کے ڈرون اور غیر ڈرون طیاروں کو فوجی مشقوں کی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی ڈرون مشقوں کے بارے میں اطلاعات جمع کرنے کی کوشش کررہے تھے جنھیں خطے سے دور کردیا گیا ہے۔ شہرام ایرانی نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں کا خلیج عمان میں آغاز ہوگیا ہے ان فوجی مشقوں میں ایران کے جدید ترین جنگی وسائل کا تجربہ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کی ہر حماقت کا منہ توڑ جواب دینے اور ملکی اور قومی مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ